اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ترقی، منصوبہ بندی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل، نالوں کی صفائی کے حوالہ سے این ڈی ایم اے کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بدھ کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کراچی کے مسائل اور نالوں کی صفائی کے حوالے سے این ڈی ایم اے کے منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ منصوبے کی منظوری کے بعد ستمبر میں کام شروع ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل ایک سال میں ہو گی۔ پاکستان کو سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر اس وقت جس صورتحال میں ہے اس کو بہتر حالت میں ہونا چاہئے۔