24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںکراچی، موٹرسائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

کراچی، موٹرسائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان گرفتار

- Advertisement -

کراچی۔ 22 جولائی (اے پی پی):کراچی پولیس نے موٹرسائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اتحادٹائون اورمدینہ کالونی پولیس نے مختلف کاررروائیاں کرتے ہوئے گٹکاماوا ، موٹرسائیکل چوری اورمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان کےقبضہ سے ایک موٹر سائیکل، 113گرام آئس ، موبائل فونز ، نقدی ،25 پڑیاں گٹکاماوا، 4 پیکٹ آداب گٹکابرآمدکرلیا۔

منگل کو ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق گرفتار ملزمان میں زاہد خان ، اورنگزیب عرف انٹو ، بلال احمد ، امان ابراہیم اور احسان اللہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو 7نمبر قبرستان کچہ روڈ سعیدآباد ،قائم خانی کالونی اور اتحادٹائون سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں