کراچی۔9جون (اے پی پی):گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنرہائوس میں عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کی گئی ۔جاری اعلامیہ کے مطابق عید الاضحیٰ کے پہلے روز گورنرہائوس میں اونٹ، بیل اور بکروں کی قربانی کی گئی۔گورنرسندھ کی ہدایت پر قربانی کا گوشت مستحقین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔واضح رہے کہ گورنرسندھ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔