کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبورکرنے کےلئے 3 رنز درکار

107

بنگلور ۔ 15 اپریل (اے پی پی) جارح مزاج بلے باز کرس گیل کو ٹی 20 میں دس ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کےلئے 3 رنز درکار ہیں، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے۔ کرس گیل ان دنوں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں اور وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔