لندن۔12فروری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ ای پی ایل میں (کل) منگل کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں کرسٹل پیلس اور چیلسی کی ٹیمیں سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر نبرد آزما ہوں گی ۔ دونوں ٹیمیں 23،23 میچز کھیل چکی ہیں۔
چیلسی کی ٹیم 9 میچز میں فتح کے بعد 31 پوائنٹس کے ساتھ ای پی ایل ٹیبل پر 11ویں نمبر پر ہے جبکہ کرسٹل پیلس کی ٹیم بھی 23 میچز کھیل چکی ہے اور وہ چھ میچز جیت کر 24 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 15 ویں نمبر پر ہے۔ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 54 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔