کرنل شیر خان شہید نے مادر وطن کے دفاع کی خاطرجام شہادت نوش فرمایا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

126

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کرنل شیر خان شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ کرنل شیر خان شہید نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر لازوال جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمایا۔

کرنل شیر خان شہید کے 22 ویں یوم شہادت پر اپنے پیغام میں انہوں نےکہا کہ شہدا ہمارے حقیقی ہیروز ہیں ۔انہوں نے اپنا آج قوم کے مستقبل کیلئے قربان کیا۔انہوں نے کہا کہ کرنل شیر خان نے کارگل کے محاذ پر جرات و بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔کرنل شیر خان شہید کی جرات و بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے ۔