کرنٹ اکائونٹ خسارے میں جولائی کے دوران 579 ملین ڈالر کمی ہوئی، سٹیٹ بینک

68
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) کرنٹ اکائونٹ خسارے میں جولائی 2019ء کے دوران 579 ملین ڈالر کمی ہوئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران قومی برآمدات میں 11فیصداضافہ جبکہ درآمدات میں 25.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس کے نتیجہ میں ملک کا تجارتی خسارہ579 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ جولائی 2018ء کے دوران تجارتی خسارہ 2.130 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کرنٹ اکائونٹ خسارہ میں نمایاں کمی کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر ادائیگیوں کے دبائو میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔