کرونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اپناناہرفردکی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

51

اسلام آباد ۔ 28 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر اپناناہرفردکی ذمہ داری ہے، صحافیوں اور ورکرز کی سلامتی کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور حکمت عملی بھی زیرغور آئے گی۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ عوام میں آگاہی،وفاقی صوبائی رابطوں اور اطلاعات کے تبادلوں کو موثر اور ہم آہنگ بنانے کیلئے صوبائی وزراء اطلاعات کے ساتھ گفتگو کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔