کرونا ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں چیمبر آف کامرس، وکلاء ، تاجر ، اور صحافیوں کی تنظیموں سمیت ،مختلف تنظیموں کی ویکسینیشن کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ،اسدعمر

74

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ ‏ویکسینیشن مہم کے سلسلے میں چیمبر آف کامرس، وکلاء تنظیمیں، دیگر تاجر تنظیمیں، صحافی تنظیمیں، لیبر یونین ، اساتذہ اور مختلف تنظیموں کی ویکسینیشن کے لئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے ۔اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ مختلف شعبوں کی تنظیموں کو ساتھ ملا کر ویکسینیشن مہم کو انشاء اللہ مزید متحرک کیا جائے گا۔