کرپشن میں ملوث دو فیسکو ملازمین گرفتار

119
Fesco
Fesco

فیصل آباد ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ٖایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون نے کرپشن اور رشوت خوری میں ملوث فیسکو کے دو ملازمین کوگرفتار کردیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ فیسکو کے دو اہلکاروں ایکٹنگ لائن سپرنٹنڈنٹ تنویر احمد تبسم اورمیٹر ریڈر محمدرضوان نے ایک شہری کے گھریلو کنکشن لگانے کیلئے رشوت طلب کی جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر دونوں ملازمین کو رشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

دونوں ملزموں کو سلاخوں کے پیچھے بندکردیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔