26.3 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومتجارتی خبریںکرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کوائن بیس کے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ...

کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم کوائن بیس کے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ بیلنس صفر ہو گئے

- Advertisement -

نیویارک۔29فروری (اے پی پی):امریکا میں کرپٹو کرنسی ٹریڈنگ پلیٹ فارم ’’ کوائن بیس‘‘ کے کچھ صارفین کے اکاؤنٹ بیلنس صفر ہو گئے،کمپنی نے اس صورتحال کی تصدیق تاہم اکائونٹ ہولڈرز کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے اثاثے محفوظ ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز دیجیٹل کرنسی کے درجنوں اکائونٹس ہولڈرز نے ایکس و دیگر سوشل میڈیا ذرائع پر رپورٹ کیا کہ ان کےکوائن بیس کے اکائونٹس کا بیلنس ختم ہوگیا ہے ،کمپنی نے ان اطلاعات پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ اکاونٹ ہولڈرز کے اثاثے محفوظ ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس دن پیش آیا جب معروف ڈیجیٹل کرنسی ’’بٹ کوائن ‘‘ کی قیمت نومبر 2021 کے بعد پہلی بار 60 ہزار ڈالر سے بڑھ گئی ۔اس واقعہ کی خبر کے بعد وال سٹریٹ میں کوائن بیس کے حصص کی قیمتیں گر گئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=443777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں