کرکٹ جنوبی افریقہ کا چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

95
آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، سعد بیگ قیادت کریں گے

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):کرکٹ جنوبی افریقہ کا چار رکنی وفد پیر کو اسلام آباد پہنچ گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے ترجمان کے مطابق وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقہ کے کرکٹ آپریشنز منیجر موکاش گیجر کررہے ہیں،اسٹیفن گریک، محمد زونید اور روری سٹین بھی وفد کا حصہ ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کے چار رکنی وفد کے اسلام آباد پہنچنے پر کوویڈ 19 ٹیسٹ لیا گیا۔ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد وفد اسلام آباد میں اپنی سرگرمیوں کا آغاز کردے گا۔وفد (آج) منگل کو راولپنڈی میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ دیکھے گا۔