کرہ ارض کے قدرتی ایکوسسٹم کے تحفظ کے لئے مربوط عالمی ردعمل ضروری ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

72

اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انسانیت کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، کرہ ارض کے قدرتی ایکوسسٹم کے تحفظ کے لئے مربوط عالمی ردعمل کی ضرورت ہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ارتھ ڈے مناتے ہوئے ہمیں واضح طور پر آوازاٹھانی چاہئے کہ اپنے کرہ ارض کے قدرتی ایکوسسٹم کے تحفظ کے لئے مربوط عالمی ردعمل ضروری ہے،اس طرح کے عالمی عمل کے لئے تیزی سے دروازے بند ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرسبز اور پائیدار ترقیاتی ماڈل کے لئے تیزی سے حرکت میں آنا ہوگا۔