کسان کارڈ کا اجراء بروقت اور قابل تحسین اقدام ہے،اس سے کاشتکاروں کے معاشی مسائل کم ہوں گے اور کسان خوشحال ہو گا، کاشتکار برادری

393

لاہور۔5مئی (اے پی پی):صوبہ پنجاب کی کاشتکار برادری نے حکومت کی جانب سے کسان کارڈ کے اجراء کو بروقت اور قابل تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کاشتکاروں کے معاشی مسائل کم ہوں گے اور کسان خوشحال ہو گا، غریب کسان کو اس کی دہلیز پر سبسڈی کی فراہمی خوش آئند ہے جس سے کسان کی پیداواری لاگت میں کمی اور منافع میں اضافہ ہوگا۔

لاہور کے نواحی علاقے نارنگ منڈی کے کاشتکار مہررضوان یوسف نے ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کاشتکاروں کو جو ریلیف فراہم کیا ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی ۔`انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کسان ہمیشہ مہنگائی اور پریشانی کی چکی میں پستا رہا ہے لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف گندم،چاول و دیگر فصلوں کی قیمت بڑھا ئیں ہیں بلکہ کسان کارڈ کی صورت میں غریب کسان کو اس کی دہلیز پر سبسڈی فراہم کر دی گئی ہے،جس سے کسان کی پیداواری لاگت میں کمی اور منافع میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے بروقت اقدامات سے کسان خوشحال ہوا ہے۔ ماضی کی حکومتوں میں کاشتکاروں کے لئے کوئی خاطر خواہ صلاحات متعارف نہیں کروائی گئیں تھیں جس کی وجہ سے کسان نہیں بلکہ مڈل مین منافع کما رہا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے کاشتکاروں کی بہتری اور پیداواری لاگت میں کمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جس کی ایک مثال کسان کارڈ کا اجراء ہے جس کے تحت سبسڈی کی فراہمی کے پرانے طریقوں کے متعلق کاشتکاروں کے نہ صرف تحفظات دور ہوں گے بلکہ کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے کسانوں کو سبسڈیز شفاف طور پر باآسانی میسر آئی گی۔

گندم کے مقامی کاشتکار اہتشام نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے کسان کارڈ کے اجرا کا بہت اچھا اقدام اٹھا یا ہے۔ صحت کارڈ کے بعد غریب کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ بہت سہولت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے کسانوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے منصوبہ سے کسانوں کو سبسڈی کی فراہمی کی صورت میں معاشی مسائل کم ہوں گے اور کسان خوشحال ہو گا، پیداوار میں اضافہ،شتکاروں کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور دیہی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ کریڈٹ موجود ہ حکومت کو ہی جاتا ہے کہ جس نے اپنے پارٹی منشور کے عین مطابق زرعی اصلاحات کو عملی جامہ پہنا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود سابقہ حکومتوں میں کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو اتنی اہمیت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہاکہ کسان کارڈ کا اجراء پی ٹی آئی حکومت کے سلوگن ” کاشتکار خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا ”کی جانب ایک مثبت اقدام ہے جس سے زراعت سے وابستہ افراد کے معاشی مسائل کم ہوں گے۔

 

پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک اورکاشتکار ارشد اقبال نے کہاکہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کاشتکاروں کو کسان کارڈ کی صورت میں سبڈی فراہم کر رہی ہے جو کہ بہت اچھا اقدام ہے،اس سے نہ صرف گندم اور گنا کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت کم ہو گی بلکہ منافع بھی بہتر ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسی حکومت کی طرف سے پہلی بار غریب کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے حصول سے نہ صرف غریب کسان کے مسائل کم ہوں گے بلکہ زرعی اجناس میں اضافہ ہو گا اور ملکی برآمدات بڑھیں گی۔ ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے کاشتکار عبدالحمید نے کہا کہ کاشتکار برادی وزیراعظم کی مشکور ہے جنہوں نے کسان کارڈ کا اجرا کیا ہے، اس سے کسانوں کو کھاد اوردیگر زرعی اشیا پر سبسڈی ملے گی اس سے کسان خوشحال ہوگا اور جب کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہو گا۔ ایک اور مقامی کاشتکار میاں عامر اقبال نے کہا کہ کسان کارڈ سے بالخصوص غریب کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک کے زرعی شعبے میں انقلاب آئے گا۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیئے کہ ہم اس اہم شعبے کو زیادہ سے زیادہ ترقی دیں جس سے ہماری معشیت مضبوط ہو گی۔