33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںکسٹم ڈیوٹی سے امریکیوں کو بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں ،...

کسٹم ڈیوٹی سے امریکیوں کو بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں ، ڈونلڈٹرمپ

- Advertisement -

واشنگٹن ۔3فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کسٹم ڈیوٹی سے امریکیوں کو بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج کسی وقت کینیڈا کے مستعفی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی حکومت کے ساتھ بات کریں گے، ن کا یہ بیان امریکا کی جانب سے اتوار کو دونوں ممالک کی مصنوعات پر 25فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

فلوریڈا میں اپنی قیام گاہ کے لیے جانے سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے دونوں مرکزی تجارتی شراکت داروں پر عائد کی جانے والی کسٹم ڈیوٹی کے سبب امریکی شہریوں کو اقتصادی تکلیف محسوس ہو سکتی ہے، تاہم امریکی صدر کے مطابق امریکی مفاد کے تحفظ کی یہ قیمت بنتی ہے۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک فیصلے پر دستخط کیے جس کی رو سے میکسیکو اور کینیڈا پر 25فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد کر دی گئی اگرچہ واشنگٹن کا ان دونوں ممالک کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ بھی ہے۔

- Advertisement -

اسی طرح چین پر اضافی 10فیصد کسٹم ڈیوٹی نافذ کر دی گئی ہے۔چین ، میکسیکو اور کینیڈا کا شمار امریکا کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں ہوتا ہے۔ تینوں ممالک نے منگل سے کسٹم ڈیوٹی نافذ ہو جانے کے بعد انتقامی اقدامات کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں