کوئٹہ۔ 29 اگست (اے پی پی):محکمہ کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 45 کروڑ روپے مالیت سے زائد کا سامان برآمد کرلیا ،زیراستعمال درجن بھر ہینو ٹرک، کنٹینر اور دیگر گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئیں ۔ترجمان کسٹمزڈاکٹر عطا بڑیچ کے مطابق کسٹم موبائل سکواڈز نے بلوچستان کے علاقے زیارت کراس لکپاس نوشکی اور دیگرفیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے پچھلے کئ دنوں کے دوران مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پرچینی ٹائرز،سپیئر پارٹس ،نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ،کپڑا،سگریٹس ،سلفونک سییڈ ڈرائی فروٹ ، کارپٹ، جنریٹرز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا ۔
کسٹم کی کارروائی کے دوران ہزاروں پارسلز چینی جو کہ بغیر پرمٹ اندرون صوبے اور سرحدی علاقوں میں بھجوائی جارہی تھی، قبضے میں لے لی گئی۔ان کاروائیوں کے دوران دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کاروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے سامان کی مالیت 45 کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے،سمگلنگ کے لئے استعمال ہونے والے درجن بھر ہینو ٹرک، کنٹینر اور دیگر گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں ۔
اس موقع پرچیف کلیکٹر عبدالقادر میمن اور کلیکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ عرفان الرحمنٰ خان ،ایڈشنل کلیکٹر عمر شفیق نے ڈپٹی کلیکٹر معید کانجو، ڈپٹی کلیکٹر اسد علیم، اسسٹنٹ کلکٹر حسیب احمداور دیگر سٹاف کی بہترین کاروائیوں کو سراہا۔
کاوائیوں میں حصہ لینے والوں میں فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس کی جانب سے انسپکٹر فرید رند،انسپکٹر مسعود جمالی، انسپکٹر نذیر کرد ، دیگر انسپکٹرز میں ارسلان سرور بازئی، کنور احسن خان، فیاض فراز، علی کامران، ایاز خان اور آصف رفیق سند ھو شامل ہیں
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383943