کسی بھی جگہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی، ترجمان آئیسکو

35

اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):ترجمان آئیسکو نے کہا ہے کہ آئیسکو کو طلب کے مطابق بجلی کا کوٹہ دستیاب ہے ،کسی بھی جگہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی۔ جمعرات کو جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ گرمی کی شدت اور بجلی کے استعمال میں اضافے کے باعث ڈسٹری بیوشن سسٹم پر لوڈ بڑھ گیا ہے، بعض مقامات پر فیڈرز فالٹ ٹرانسفارمرز کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل آ رہا ہے۔

آئیسکو کمپلینٹ سٹاف شکایات کے بروقت ازالے کے لئے مکمل متحرک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیسکو چیف نے بھی شدید گرمی کے باوجود فرائض منصبی کی ادائیگی پر لائن سٹاف کی کاوشوں کو سراہاہے، صارفین بجلی بندش کی اطلاع متعلقہ کمپلینٹ دفتر یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر کریں۔