کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

93

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ہر اہم علاقائی اور عالمی فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والا بھارت کس منہ سے یوم جمہوریہ کی بات کرتا ہے۔ہفتے کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ آج کشمیری دنیا بھر میں بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کشمیریوں کو آج بھی اپنی سفاکیت کا نشانہ بنارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق میں سیکورٹی کونسل کی قراردادیں موجود ہیں جن پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ کشمیریوں سے حق آزادی چھیننے اور نہتے کشمیریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والا بھارت کس منہ سے یوم جمہوریہ کی بات کرتا ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جمہوریت کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وستم کی بدترین مثال قائم کی ہے۔کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ہر اہم علاقائی اور عالمی فورم پر مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے ہفتے کو بھارت کا 70واں یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منایااور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔