کشمیری نظربندوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، سیدعلی گیلانی

120

سرینگر ۔ 20 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئر مین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں کشمیری سیاسی نظربندوں کے ساتھ روا رکھے جارہے غیر انسانی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نظربندوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کے قیدخانوں میں مقید کشمیری نظربند ضمیر کے قیدی ہیں، لیکن ان کے ساتھ ظالمانہ سلوک روا رکھتے ہوئے انہیں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی سہولت سمیت بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا جارہا ہے