اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے معصوم اورنہتے عوام کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کے باعث کشمیریوں نے نام نہاد بھارتی انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ اتوارکو وزیراعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کے پیدائشی حق حق خود ارادیت سے مسلسل روکا جارہا ہے۔