کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائےگا،ترجمان دفتر خارجہ

152

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق کیا جائےگا، ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کا بھر پور اور مثبت جواب دیا ہے، انھوںنے مزیدکہا کہ بھارت مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے فیصلے تسلیم توکرتا ہے تاہم اس مسلے کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کر رہا۔ انہون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے نہتے کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کا خاموش رہنا ایک سوالیہ نشان ہے۔