کل اہل لاہور کی دل آزاری کی گئی، پیپلز پارٹی کے لائے گئے کرائے کے کارکن اجرت نہ ملنے پر احتجاج کرتے رہے، ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

60
مریم صفدر کا اخلاقی اقدار کا درس دینا بھونڈا مذاق ہے، ڈاکٹر شہباز گِل کا مریم صفدر کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبا ز گل نے کہا ہے کہ کل اہل لاہور کی دل آزاری کی گئی، پیپلز پارٹی کے لائے گئے کرائے کے کارکن اجرت نہ ملنے پر احتجاج کرتے رہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی شکست مولانا اور مریم کی تقریر سے واضح ہے، سینٹ الیکشن سے پہلے ان کے پیٹ میں روز درد ہوتا رہے گا، ان کے تمام حربوں کے جواب میں خان کا ایک ہی نعرہ ہے این آر او نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 11جماعتوں کے فلاپ شو نے واضح کر دیاکہ نہ صرف لاہور بلکہ پورے پنجاب نے بے روزگار کرپٹ ٹولے کو ریجیکٹ کر دیا۔انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کا واویلا، لاہوریوں کے ترلے منتیں،11جماعتیں نتیجے میں 15 سو بندہ فی جماعت نہ لا سکیں،کل کی سرکس پی ڈی ایم کے تابوت میں پہلا کیل ہے آگےآگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔