سرینگر۔ 03 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت نے عالمی ریڈکراس کمیٹی اور انسانی حقوق کے مقامی اور عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے ان کی رہائی کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مٹن جیل میں تلاشی کے نام پر نظر بندوں کی سخت تذلیل کی جاتی ہے حتیٰ کہ انہیں بے لباس تک کیا جاتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے