33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومشوبزکلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد مانت علی خان کی برسی...

کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد مانت علی خان کی برسی منائی گئی

- Advertisement -

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):کلاسیکی موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد مانت علی خان کی برسی منگل کو منائی گئی، ان کی موسیقی آج بھی کانوں میں رس گھولتی ہے۔ قیام پاکستان سے قبل انہوں نے اپنے باقاعدہ فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان لاہور سے کیا اور کم عمری ہی میں ٹھمری اورغزل میں مہارت حاصل کرلی۔استاد امانت علی خان بھارتی پنجاب کے مشہور شہر پٹیالہ میں 1922 میں پیدا ہوئے تھے اور پھر قیام پاکستان کے وقت اپنے خاندان کے ساتھ لاہور منتقل ہو گئے۔

استاد امانت علی خان کو فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔موسیقی کے استاد اور بے تاج بادشاہ 17 ستمبر 1974 کو 52 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے اور وہ اپنے فن کی وجہ سے آج بھی اپنے لاکھوں پرستاروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔استاد امانت علی خان کی برسی کے موقع پر مختلف تنظیموں اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=503766

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں