کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہوئیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ٹویٹ

201
Muhammad Shahbaz Sharif's
Muhammad Shahbaz Sharif's

اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور نڈر خاتون تھیں ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہوئیں۔اتوار کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باوقار اور نرم گفتارکلثوم نواز نے ہر کردار کو کمال کے ساتھ نبھایا۔جس لمحے کوئی ان سے بات کرتا،وہ ان کے پیار سے مغلوب ہوجاتا۔شہباز شریف نے کہا کہ ضرورت کے وقت وہ جمہوریت اور آئین کے لیے کھڑی ہوئیں۔ انہوں نے دعا کی کہ ان کی روح کو سکون ملے۔