کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیوکرنے پرپاک آرمی سمیت تمام اہلکارشاباش کےمستحق ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف کا ٹویٹ

135

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے افراد بشمول طالبِعلموں کو ریسکیوکرنے پرپاک آرمی سمیت تمام اہلکارشاباش کےمستحق ہیں۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ آج بلوچستان کےسیلاب زدہ علاقوں کےدورے کےدوران مجھےبتایا گیاکہ کمراٹ میں سیلاب میں پھنسے طالبِعلموں سمیت دیگر افراد کو الحمداللّہ با حفاظت طور پر نکال لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز جیسے ہی یہ میرے علم میں لایا گیاتو میں نےتمام تر وسائل استعمال کرکےانکے ریسکیو کی ہدایت کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ کمراٹ میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیو کرنے پر پاک آرمی سمیت تمام اہلکارشاباش کےمستحق ہیں۔