35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومزرعی خبریںکمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ویٹ کراپ...

کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ویٹ کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد

- Advertisement -

بہاولپور۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر بہاول پور ڈویژن نادر چٹھہ کی زیر صدارت ڈویژنل ویٹ کراپ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق گندم کی فصل کی کاشت کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

بہاول پور ڈویژن میں 26لاکھ 11ہزار ایکڑ رقبہ پر گند کی کاشت کے مقررہ ہدف کو بروقت مکمل کیا جائے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بہاول پور میں 7لاکھ 48ہزار ایکڑ، ضلع بہاول نگر میں 10لاکھ 52ہزار ایکڑ اور ضلع رحیم یار خاں میں 8لاکھ 10ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت کی جائے گی۔ کمشنر بہاول پورڈویژن نے کہا کہ محکمہ زراعت اور محکمہ مال کی ٹیمیں اہداف مکمل کرنے کے لئے کاشتکار کی معاونت کریں اورگندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکار کی دہلیز پر جا کر اسے ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

- Advertisement -

حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اورجعلی کھاد اور غیر معیاری پیسٹی سائیڈز کے خاتمہ کے لئے بھی بھرپور مہم چلائی جائے۔ کمشنر بہاو ل پور نے کہا کہ محکمہ آب پاشی پانی کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر بنائے اورحکومت کی جانب سے کاشتکاروں کے لئے کسان کارڈ کی فراہمی کے عمل کو بھی تیزی سے مکمل کیا جائے۔ کسان کارڈ کی بدولت کاشتکار کو مشینری و زرعی آلات کی دستیابی سے زرعی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق، ڈپٹی کمشنر بہاول نگرذوالفقار احمد بھون، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خاں خرم پرویز، ڈائریکٹر ایگریکلچر، ڈائریکٹر سی ڈی اے لیاقت علی گیلانی، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515244

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں