کمشنر ساہیوال ڈویژن کا دادبلوچ، کرم بلوچ، شہامد بلوچ گائوں اور قطب شہانہ پل کا دورہ

105

چیچہ وطنی۔ 01 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا ہے کہ دریائے راوی سے ملحقہ دیہات کے لوگوں کی جان و مال اور فصلوں کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ساہیوال فیصل آباد روڈ کو کٹاؤ سے بچانے کے لئے سڑک کنارے پتھر رکھ کر مزید مضبوط کیا جائے۔انہوں نے یہ بات دادبلوچ، کرم بلوچ، شہامد بلوچ اور قطب شہانہ پل کے دورے کے دوران کہی۔

محکمہ اریگیشن اور ہائی وے کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے قطب شہانہ پل اور داد بلوچ گاؤں کے دریا برد ہونے سے بچانے کے لئے جاری حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ دریا ئی علاقے سے لوگوں کے انخلا کا بندوبست کیا جائے اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، محکمہ اریگیشن اور ہائی وے کٹا روکنے کے لئے مشترکہ اقدامات اٹھائیں۔ دورے کے دوران کمشنر شعیب اقبال سید نے علاقہ مکینوں سے ملاقات بھی کی، ان سے مسائل دریافت کئے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔