کمشنر سرگودھا نےڈویژنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا حلف اٹھالیا

111

سرگودھا۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):کمشنر سرگودھاجہانزیب اعوان نے ڈویژنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صدر کا حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب کمشنر دفتر کے کانفرنس روم میں منعقد ہو ئی۔صوبائی سکاؤٹ کمشنر و سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کمشنر جہانزیب اعوان سے ڈویژنل صدر کا حلف لی

تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن سمیت دیگر افسران، بوائز سکاوٹس و جملہ ممبران بھی موجود تھے۔ سکاؤٹس بچوں کاخدمت خلق کاجذبہ مثالی ہے، سکاؤٹنگ کے شعبہ کو ڈویژن میں بحال کرایا جائے گا۔ کمشنر جہانزیب اعوان طالب علموں کو سکائوٹنگ میں شامل ہو کر رضاکارانہ طور پر وطن کے لیے اپنی خدمات انجام دینے کی ضرورت ہے۔ کمشنر سرگودھا نے کہاکہ بوائز سکائوٹنگ کے ساتھ گرلز گائیڈ کے فروغ کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔

قائداعظم محمد علی جناح چیف سکاؤٹ تھے۔ہمیں انکے اتحاد تنظیم اور یقین کے اصولوں پر عمل کرنا ہے۔ سیکرٹری انڈسٹری سکاؤٹس کو ایسی تربیت دی جاتی ہے کہ وہ مشکل حالات و چیلنجنگ ماحول میں بھی کامیاب رہیں۔