کمشنر سرگودھا کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی وں کا جائزہ لینے کے لیے کمپنی باغ میں قائم کیمپ کا دوہ

272
کمشنر سرگودھا کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی وں کا جائزہ لینے کے لیے کمپنی باغ میں قائم کیمپ کا دوہ
کمشنر سرگودھا کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی وں کا جائزہ لینے کے لیے کمپنی باغ میں قائم کیمپ کا دوہ

سرگودھا۔2اکتوبر (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بدھ کے روز بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگیوں کا جائزہ لینے کے لیے کمپنی باغ میں قائم کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے کیمپ سائیٹ پر آئی ہوئی خواتین سے ان کے اس بابت مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے خواتین کو ادائیگی کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ کمشنر نے جناح ہال کے اندر خواتین کو زمین پر بیٹھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سنٹر آنے والی تمام خواتین کے لیے فوری کرسیاں رکھنے،سایہ کے لیے لگے ٹینٹ کی تعداد کو بڑھانے، پنکھوں کا مزید انتظام کرنے کے علاؤہ پینے کے پانی کا انتظام کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔ انہوں نے انتظامی افسران کو روزانہ تمام سنٹر کا دورہ کر کے تمام امور کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

کمشنر کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں ایک لاکھ 65 ہزار مستحق خواتین کو بی آئی ایس پروگرام کے تحت 10ہزار 500روپے کی ادائیگی کی جارہی ہے۔تحصیل سرگودہا میں 73 ہزار رجسٹرڈ خواتین کو ادائیگی کے لیے چار سنٹر بنائے گئے ہیں اب تک 40 فیصد ادائیگی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ اس ہفتہ کے اختتام تک 70 فیصد ادائیگی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ کمشنر نے انتظامی سٹاف کو ادائیگیوں کا عمل مزید تیز کرنے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی عمر فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام راضیہ یاسمین اور اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان تارڈ بھی موجود تھیں۔