32.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومضلعی خبریںکمشنر سرگودہاکی زیرصدارت اجلاس، مختلف منصوبوں کا جائزہ کیا

کمشنر سرگودہاکی زیرصدارت اجلاس، مختلف منصوبوں کا جائزہ کیا

- Advertisement -

سرگودہا۔ 17 مئی (اے پی پی):کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودہا، خوشاب، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد تجاوزات آپریشن، اس کی پائیداری، شہری خوبصورتی کے منصوبوں، مستقبل کی منصوبہ بندی اور سٹی سنٹرز کی بہتری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری انسداد تجاوزات اقدامات، حاصل شدہ اہداف، عوامی ردعمل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی۔اجلاس میں شہریوں کو صاف، محفوظ اور خوبصورت ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا ، جبکہ سٹی سنٹرز کی بحالی اور تزئین و آرائش کے لیے تجاویز پیش کی گئیں۔

- Advertisement -

کمشنر جہانزیب اعوان نےشہری خوبصورتی اور سٹی سنٹرز کی ترقی کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے کلیدی قرار دیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے منصوبوں کو حتمی شکل دیں۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کی ترقی اس انداز میں کی جائے کہ وہ مستقبل کی ضروریات کو بھی پورا کر سکیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، سی او ایم سی عمر فاروق ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین کے علاوہ ڈپٹی کمشنر خوشاب فروا عامر ، ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد گورائیہ اور ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف نے ٹیم کے ہمراہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598161

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں