کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی نے جنگلات کے عالمی دن پر فاریسٹ پارک گٹ والا میں پودا لگایا

234
APP68-21 FAISALABAD: March 21 - Commissioner Faisalabad Mehmood Javed Bhatti sapling plants during plantation campaign in connection with International Day of Forests as Sustainable Forest Management Project and Forest Department of Faisalabad made a record plantation of planting 300 saplings in one hour in Gattwala Forest Park. APP photo by Tasawar Abbas

فیصل آباد 21 مارچ (اے پی پی) :کمشنر فیصل آباد ڈویژن محمود جاوید بھٹی نے جمعرات کی دوپہر جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر فاریسٹ پارک گٹ والا میں پودا لگایا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر فاریسٹ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد ڈویژن رائے محمد رفیق ،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجیح الدین احمد ،ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر ڈاکٹر امجد سعید ،جامعہ زرعیہ فیصل آباد فاریسٹری ڈیپار©ٹمنٹ کے صدر پروفیسر ڈاکٹر طاہر صدیقی ، ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید ، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر آصف شہزاد سمیت محکمہ جنگلات اور گٹ والا پارک کے حکام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے.۔ نیز پودا لگانے کی تقریب کے دوران کمشنر نے فضائی و ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کےلئے ہر شہری کو موسم بہار کی شجر کاری مہم کے دوران کم از کم ایک ایک پودا لگانے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ شجر کاری ایک قومی ذمہ داری ہی نہیں بلکہ صدقہ جاریہ بھی ہے جبکہ آج جنگلا ت کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے ایک ہی روز میں 8لاکھ نئے پودے لگائے گئے ہیں جوکہ پنجاب کی تاریخ کا ایک ریکارڈ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم صرف پودا لگا کر ہی اپنے فرض سے عہدہ براہ ٓ نہیں ہو سکتے بلکہ ان پودوں کے تناور درخت بننے تک حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوںنے کہا کہ موسم بہار کی رواں شجر کاری مہم کے دوران فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب نئے پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں سے اب تک 40لاکھ کے قریب پودے لگائے بھی جا چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پہلی بار سکولوں و کالجز کے بچوں کو بھی شجر کاری مہم میں شریک کیا جا رہا ہے تاکہ ماحولیاتی آلودگی سمیت ہر سال سموگ کی صورتحال پر بھی قابو پانے میں مدد مل سکے۔انہوںنے کہا کہ شجر کاری مہم کے تحت مختلف اقسام کے پھلدار و پھولدار اور سایہ دار پودے لگائے جا رہے ہیں تاکہ ماحول کو سرسبز و شاداب رکھا جا سکے جو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے دوران شجر کاری کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جا سکتا اسلئے ضروری ہے کہ مہم کو کامےاب بنانے کےلئے شہری و دیہی کمیونٹی بھی اپنی شرکت ےقینی بنائے۔انہوںنے کہا کہ آج کے دن کو ےوم پاکستان 23مارچ کی مناسبت اور جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے شجر کاری مہم سے منسو ب کیا جا رہا ہے جس کی بدولت پاکستان سر سبز و شاداب ، ہرا بھرا اور مزید مستحکم ہو گا۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد ریجن میں رواں شجر کاری مہم کا 40فیصد ٹارگٹ حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈویژن لیول پر 35سے 45فیصد تک ٹارگٹ حاصل کیا جا چکا ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ اور خطہ کو سرسبز وشاداب بنانے کا بڑا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جنگلات لگانے کیساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو بھی آباد کرنے کی ضرورت ہے جس کےلئے زمینوں کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں شجر کاری اور شجر پروری کا بھی شعور رکھنا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے اس کی اہمیت اجاگر کرنے کےلئے بھر پور اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ معاشرے کا جنگلات لگانے کی طرف رجحان بڑھے اور سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو عملی تعبیر مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سرسبز مستقبل کی جانب گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہمارے ملک کا ہر خطہ سرسبزوشاداب نظر آئے گا۔ اس موقع پر ڈویژ نل فارسٹ آفیسر نے بتایا کہ گٹ والا پارک سمیت فیصل آباد ریجن کے جنگلات میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں نئے پودے لگائے جارہے ہیں اور آج سے یہ مہم شروع کر کے اسے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگانے ، بھر پور شجر کاری اور جنگلات کی حفاظت کےلئے بھی شہریوں کو اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہو گا جس کےلئے محکمہ جنگلات کی جانب سے انہیں بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر مختلف ےونیورسٹیز ، کالجز ، سکولز کے طلباءو طالبات نے بھی 300 سے زائد پودے لگائے۔ بعد ازاں شجر کاری مہم کی کامےابی کےلئے دعا بھی مانگی گئی۔