کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت اجلاس،ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

142
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت اجلاس،ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا

لاہور۔11اکتوبر (اے پی پی):کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی نادیہ ثاقب کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔جس میں فیلڈ ڈائریکٹرز کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں صوبہ بھر میں قائم 22 ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی کے ڈائریکٹرز نے اجلاس میں شرکت کی۔وائس کمشنر ذوالفقار علی، میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر سہیل عزیز، ڈائریکٹر انسپکشن انعام اللہ اسد،ڈائریکٹر ایم آرڈی ڈاکٹر فاطمہ عاصم،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز عمران مقبول و دیگر متعلقہ افسران اس موقع پر موجود تھے۔

کمشنر سوشل سکیورٹی نے کنٹری بیوشن کی وصولی میں بہتر کارکردگی والے ڈائریکٹوریٹس کی کوششوں کو سراہا اور نا دہندہ یونٹس سے ریکوری میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کی سرزنش کی۔کمشنر سوشل سکیورٹی نے ڈائریکٹرز کو کنٹری بیوشن ٹارگٹس کو ہر صورت پورا کرنے اور واجبات کی وصولی کیلئے قانون کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کئے۔اجلاس میں فیلڈ میں سوشل سکیورٹی افسران کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے کمشنر سوشل سکیورٹی کا فیلڈ کے سرپرائزڈ وزٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

کمشنر نے کسی بھی ایریا میں یونٹ کی رجسٹریشن نہ ہو نے پر زیر و ٹالٹرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹرز آجر اور اجیر کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں۔نادیہ ثاقب نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ورکرز کو سوشل سکیورٹی سکیم میں لانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ورکرز کو علاج و معالجہ کی بہترین فراہمی کیلئے کنٹری بیوشن ٹارگٹس کا پورا ہونا ضروری ہے۔