کمشنر ڈی جی خان کی زیر صدارت رمضان پیکج کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس

180
سپیشل افرادکیلئے معاون آلات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب

ڈیرہ غازی خان۔ 27 جنوری (اے پی پی):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری کی زیر صدارت رمضان پیکج کی تیاریوں کے حوالہ سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں مستحقین کے گھروں تک مالی امداد کے چیک پہنچانے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرایا جائے گا، ضلعی انتظامیہ ابھی سے ڈیٹا کی تیاری شروع کردے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کے چیک بینکوں سے کیش ہوں گے، غربت کی لکیر میں شامل افراد کو رمضان پیکج میں شامل کیا جائے گا، بے نظیر انکم سپورٹ سے مالی امداد نہ لینے والے خاندان رمضان پیکج میں شامل نہیں ہوں گے، رمضان نگہبان اور دیگر حکومتی مراعات کےلئے سوشیو اکنامک رجسٹری لازمی ہوگی، ہمت سمیت دس سے زائد مراعاتی کارڈ بھی سوشیو اکنامک رجسٹری سے مشروط کئے گئے ہیں اور 15 فروری تک رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔لوکل گورنمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ڈی جی خان ڈویژن کے 3367592 خاندان کے 14781479 شہریوں نے سوشیو اکنامک رجسٹری کے تحت رجسٹریشن کرالی ہے۔ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ہر یونین کونسل سطح سمیت 384 رجسٹریشن سنٹرز فعال کئے گئے ہیں۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد ،ایڈیشنل کمشنر ریونیو طاہر امین،اے سی جی فہد نور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔