30.5 C
Islamabad
اتوار, مئی 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے خصوصی طالبات کا تفصیلی دورہ، سہولیات...

کمشنر کا گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے خصوصی طالبات کا تفصیلی دورہ، سہولیات کا معائنہ کیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 03 مئی (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول برائے خصوصی طالبات (سماعت سے محروم بچیوں) کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کلاس رومز، ٹریننگ لیبز اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا اور خصوصی بچیوں سے براہِ راست گفتگو کی۔ دورے کے دوران ایک ہونہار طالبہ نے اپنی پینٹنگ کمشنر کو پیش کی جو پہلے ہی صوبائی سطح پر انعام حاصل کر چکی تھی۔ کمشنر نے اس باصلاحیت طالبہ کی حوصلہ افزائی کی اور اس کے فن کو سراہا۔

سکول انتظامیہ نے کمشنر سرگودہا کو ادارے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جن میں تدریسی عملے کی کمی، تعلیمی وسائل کی عدم دستیابی اور عمارت کی ضروری مرمت شامل تھیں۔ کمشنرنے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکول کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ جب چاہیں مجھ سے رابطہ کر سکتی ہیں، آپ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے ادارے ان بچوں کو معاشرے کا فعال فرد بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591826

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں