29.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کاچلڈرن ہسپتال اور ڈی ایچ...

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کاچلڈرن ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ سول ہسپتال کا دورہ

- Advertisement -

گوجرانوالہ۔ 30 اپریل (اے پی پی):کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے چلڈرن ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ سول ہسپتال کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود سہولیات،صفائی ستھرائی اور عملہ کی حاضری بھی چیک کی۔

اس موقع پر انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ اور ڈاکٹرز کی ٹیم کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں اوران کا معیار ایسا ہو کہ مریض سرکار ی ہسپتالوں سےعلاج کروانے کو ترجیح دیں۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور انکے تیمارداروں سے بھی بات چیت کی اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔انہوں نے تمام عملہ کو ہدایت کی کہ وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=590558

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں