سرگودھا ۔ 21 اپریل (اے پی پی):کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت ستھراء پنجاب پروگرام پر ضلع خوشاب میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر، ممبر صوبائی اسمبلی ملک آصف بھاء اور چیف ایگزیکٹو آفیسرسرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا (ایس ڈبلیو ایم سی) رانا شاہد عمران کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ایس ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی، صفائی کے نظام میں بہتری، شہری شکایات کا ازالہ سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم پی اے آصف بھاء نے ستھراء پنجاب بارے عوامی آراء اور کمپنی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ کمشنر نے ایس ڈبلیو ایم سی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید مشینری کا استعمال یقینی بنایا جائے اور عوامی شکایات کے فوری حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کا مؤثر نظام نہ صرف عوامی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ شہر کی خوبصورتی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے بھی اہم ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585168