کمشنرملتان ڈویژن کی امتحانی مراکز میں تسلی بخش انتظامات کرنے کی ہدایت

84
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan
Commissioner Multan Division Aamir Karim Khan

ملتان ۔ 27 جنوری (اے پی پی):کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کی زیر صدارت میٹرک کے امتحانات کے انتظامات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان عامر کریم خان نے امتحانی مراکز میں تسلی بخش انتظامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ امتحانات میں ناقص کارکردگی کے حامل عملے کے خلاف کارروائی کے عمل کو تیز کیا جائے،

پیڈا ایکٹ کی کارروائی مقررہ مدت میں ختم کرکے سزا کا تعین کیا جائے، کسی بدنیت شخص کو محنتی بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، امتحانی سینٹرز میں طلبہ کو پانی، بجلی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، عملےکے ارکان سینٹرز میں امیدواروں پر کڑی نظر رکھیں مگر بلاوجہ انہیں پریشان کرنے سے گریز کریں۔ کنٹرولر تعلیمی بورڈ حامد سعید بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہم جماعت کے امتحانات کےلئے 99 ،دہم کے لئے359 اور کمبائین 458سینٹر بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی امتحانی مرکز میں 250 سے زائد امیدوار انرول نہیں کئے جاتے۔ 4500 سپرٹنڈنٹ اور 3736 انویجیلیٹرز ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ اجلاس میں سیکرٹری تعلیمی بورڈ خرم قریشی اور دیگر برانچز کے سربراہان اور ڈویژن کے محکمہ تعلیم کے سی ای اوز بھی موجود تھے۔