33.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںکنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب کا علی پور کا دورہ،کپاس کی فصل کا...

کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب کا علی پور کا دورہ،کپاس کی فصل کا معائنہ کیا

- Advertisement -

مظفرگڑھ۔ 24 اگست (اے پی پی):محکمہ زراعت کے زرائع کے مطابق  کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب  نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مظفرگڑھ رانا حبیب الرحمن کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ کیا اور کپاس کی فصل کا جائزہ لیا، کنسلٹنٹ زراعت ڈاکٹر بٹر علی انجم نے کپاس کی فصل کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل کی حالیہ صورتحال بہتر ہے، 25 سے 30 من فی ایکٹر پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت علی پور رانا اعجاز کی کارکردگی کو سراہا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کے افسران کپاس کی بہتر پیداوار کے حصول کےلئے کاشتکاروں کی راہنمائی کریں،کیونکہ کپاس کی فصل ملکی معیشت کےلئے بہت اہمیت رکھتی ہے، بہتر فصل کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اسدللہ خان، زراعت آفیسر، وسیم نقوی،زراعت آفیسر ملک واجد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382102

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں