کو ئٹہ کے نواحی علا قے میں بم دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

108
باجوڑ،قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب دھماکہ ،3افرادزخمی زخمی ہسپتال منتقل

کوئٹہ۔ 08 اکتوبر (اے پی پی):کو ئٹہ کے نواحی علا قے میں گاڑی کے قریب بم دھماکے میں پی ایم ڈی سی پروجیکٹ کا منیجر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ کو ئٹہ کے نواحی علا قے سورینج کو ئلہ کان فلیڈ کے قریب سڑک کنارے گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔

دھماکے میں جاں بحق شخص کی شناخت پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے پروجیکٹ مینیجر شبرمرزا کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پروجیکٹ منیجر شبر مرزا پی ڈی ایم سی کارپوریشن کی کوئلہ مائننگ فیلڈ جا رہے تھے ،

دھماکے کے بعد علا قے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔