کوئٹہ ،عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر سبی

21

کوئٹہ۔ 07 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے اچانک آر ایچ سی لونی کا دورہ کیا، جہاں سنٹر بند پایا گیا۔ اس صورتحال پر ڈپٹی کمشنر نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ آفیسر سے وضاحت طلب کر لی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر قادر ہارون بھی انکے ہمراہ تھے ۔

بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، اور اس میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت دی کہ فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے اور آر ایچ سی لونی کو فعال رکھا جائے تاکہ دیہی علاقوں کے عوام کو بروقت طبی سہولیات میسر آ سکیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ تمام آر ایچ سی اور بنیادی صحت مراکز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی، اور غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔