23.7 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ دھماکہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر...

کوئٹہ دھماکہ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ہسپتال پہنچ گئے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 02 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت ہسپتال پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ منگل کی شام کو سریاب میں شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب دھماکے کے بعد کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اس سلسلے میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ تمام طبی امدادی سرگرمیوں کے امور کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بتایا کہ واقعہ کے بعد تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ٹراما سینٹر سول ہسپتال میں اب تک پانچ لاشیں اور پندرہ زخمی منتقل کیے گئے ہیں، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا ہے، ریجنل بلڈ سینٹر فعال، خون کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تمام ہسپتالوں میں آپریشن تھیٹر اور آئی سی یوز الرٹ پر ہیں،ایمبولینس سروسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں