کوئٹہ۔ 03 جنوری (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں 4جنوری (بروزجمعرات) مری آباد گرڈ سٹیشن کے گلستان روڈ، کاسی ون، کاسی ٹو اور کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے جناح ٹائون، بروری روڈ، پی اے ایف سٹی، انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، نواں کلی، جی او آر کالونی، اولڈسمنگلی، کسٹم فیڈرون سے صبح10:30بجے سے شام 4:30بجے تک نیز اسی روز شیخ ماندہ گرڈ سٹیشن کے ویسٹرن بائی پاس،
کڈنی سینٹر، خروٹ آباد، داریم، جبل نور، ادیان، تکاتو، چشمہ، گارڈن، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10بجے تا شام 4بجے بجلی بندرہے گی۔اس کے علاوہ 4جنوری کے روز کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے سٹیڈیم فیڈرسے شام 4بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش کے باعث زحمت پر صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔