کوئٹہ میں بلاتعطل پانی کی فراہمی کے لئےاقدامات کئے جارہے ہیں‘ مینجنگ ڈائریکٹر واسا

90
Wasa
Wasa

کوئٹہ۔ 21 اگست (اے پی پی):مینجنگ ڈائریکٹر واسا حامد لطیف رانانےکہا ہے کہ کوئٹہ میں بلاتعطل پانی کی فراہمی کے لئےاقدامات کئے جارہے ہیں، شہر کے وسطی علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لئے درانی باغ میں بڑے ٹیوب ویل لگا دئیے گئے ہیں، صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بوسیدہ پائپ لائنیوں کی مرمت شروع کر دی گئی ہے،

میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے وسطی علاقوں کو پہلے مری آباد سے پانی فراہم کیا جاتا تھا، اب ان علاقوں کو درانی باغ کے ٹیوب ویل سے پانی فراہم کیا جارہا ہے جبکہ کواری روڈ، فقیر محمد روڈ، نیو فقیر محمد روڈ و اطراف کے علاقوں میں پانی کی لائن بوسیدہ تھی اور اسی سلسلے میں اب تک ڈھائی ہزار میٹر لائن تبدیل کردی گئی ہے جس سے پانی کی فراہمی میں کافی بہتری آئی ہے

انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں بلاتعطل صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں۔