کوئٹہ۔ 29 نومبر (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیم نےکوئٹہ کی کواری روڈ اور میر احمد خان روڈ پر قائم مراکز کا معائنہ کیا،صفائی و سٹوریج کے ناقص انتظامات اور دودھ میں ملاوٹ پر 2 ملک شاپس کو جرمانہ جبکہ 6 مراکز کو اصلاحی جاری کئے ۔دریں اثنا دودھ کے معیار کی جانچ کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی ملک سیفٹی ٹیم نے قمبرانی روڈ پر قائم ملک شاپس کا معائنہ کرکے قوانین کی خلاف ورزی پر 3 ملک شاپس مالکان کو جرمانہ جبکہ 3 ملک شاپس کو اصلاحی جاری کئے۔
ملک شاپ کے خلاف ملک کی سیمپلز آن دی اسپاٹ ٹیسٹ کرنے پر دودھ و دہی میں سکمڈ ملک پاوڈر اور پانی کی وافر مقدار مکس کرنے پر 3 دودھ فروشوں کو جرمانہ کیا گیا اور ملک شاپس سے 50 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کردیاگیا جبکہ 3 ملک شاپس مالکان کو معمولی نقائص پر اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔