34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںکوئٹہ میں چہلم حضرت امام حسین ؓ انتہائی عقیدت و احترام سے...

کوئٹہ میں چہلم حضرت امام حسین ؓ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 07 ستمبر (اے پی پی):ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی چہلم حضرت امام حسین ؓانتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا ، کوئٹہ میں مرکزی جلوس بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیع کی قیادت میں ہزارہ حسینی امام بارگاہ ناصر آباد سے برآمدہوا۔ مرکزی جلوس میں 22ماتمی دستےشامل تھے ، جلوس کی نگرانی کے لیے 3ہزار سے زائد پولیس ، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار تعینات کئے گئے ۔

جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی جبکہ آئی جی آفس میں مانیٹرنگ روم بھی قائم کیاگیا ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر حاجی جواد رفیع نے کہا کہ کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقرر وقت پر حسینی امام بارگاہ ناصر آباد سے برآمد ہوا جس میں چھوٹے بڑے 22ماتمی دستے شامل ہیں

- Advertisement -

جبکہ ہزار ٹائون میں بھی چہلم کا جلوس برآمد ہوا جس میں 23ماتمی دستے شامل ہیں ، دونوں جلوس اپنے مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہو ئے۔ انہوں نےکہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ، شہر میں چہلم کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رہی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=387956

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں