کوئٹہ میں کرکٹ جنون عروج پر ، ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 15ہزار سے زیادہ مرد و خواتین کی شرکت

56
Cricket
Cricket

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):کوئٹہ میں کرکٹ کا جنون پورے عروج پر پہنچ گیا ،پہلے 4روزہ کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 15ہزار سے زیادہ مرد و خواتین نے شرکت کی ہے ۔

وزیر اعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہےکہ کوئٹہ میں منعقد پہلے کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلزکے دوران کرکٹ کا جنون نیکسٹ لیول تک پہنچ گیا ۔ 4 روزہ ٹرائلز میں 15 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین نے شرکت کی ہے ، یہ صرف شروعات ہے ۔

پاکستان میں کرکٹ کے آئندہ سٹارز کی تلاش کا صرف باضابطہ طورپر شروع ہو چکا ہے ،آپ نے وہ کچھ حاصل کرلیاجو آپ چاہتے تھے ۔ پوسٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل یوتھ حب پر رجسٹریشن جاری ہے ، آئیں مستقبل کے کرکٹ سٹار بنیں ۔ پوسٹ میں پی ایم یوتھ کرکٹ ہنٹ ، قلندرز کا حصہ بنیں ، کوئٹہ ٹرائلز اور پی ایم وائی پی کے ہیش ٹیگز بھی شیئر کئے گئے ہیں ۔