
اسلام آباد۔26جون (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن کے پی کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ کوئی پروپیگنڈہ،سازش یا انتقامی ہتھکنڈہ نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکا ۔ نواز شریف نے عوام کو ترقی و خوشحالی دی۔
پیر کو اپنے ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ محمد نواز شریف نے عوام کی خدمت کرکے ان کے دلوں میں یہ مقام حاصل کیا، اس ملک کی ترقی اور نواز شریف ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔