کورال پولیس کی کارروائی، شیشہ سنٹرزاورشیشہ و حقہ نو شی میں ملوث08 ملزمان گرفتار

105

اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس تھانہ کورال پولیس ٹیم نے نشہ اب نہیں تحریک کے تسلسل میں شیشہ سنٹرزاورشیشہ و حقہ نو شی میں ملوث08 ملزمان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے بڑ ی تعدا د میں حقے اور فلیورز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔ اتوار کو پولیس ترجمان کے مطا بق اسلام آباد پولیس کانشہ اب نہیں تحریک کے تسلسل میں شیشہ سنٹرزاور شیشہ و حقہ نو شی میں ملوث ملزمان کے خلاف بلاتفریق کا رروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

اس سلسلے میں تھا نہ کورال پولیس نے گلبرگ گرین میں واقع شیشہ سنٹرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 08 ملزمان کو گرفتار کرلیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے حقے اور فلیور زبرآمد کرلئے گے، گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید کا رروائی ضا بطہ جا ری ہے،ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی کو بھی شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے

گی،شہریوں کے جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہےشہریوں سے بھی گزارش ہےکہ کسی بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق متعلق تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-15 ” پر فوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔