کورونا وائر س کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی منصوبہ نہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

91

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائر س کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں، طلبا کیلئے ڈینٹسٹری سکول کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں زبردست سہولیات رکھی گئی ہیں۔ بدھ کو ڈینٹسٹری سکول کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ سکول میں جدید اور معیاری سہولیات موجود ہیں۔میں نے اپنی پوری زندگی میں اس طرح کا پاکستان میں جدید ہسپتال کبھی نہیں دیکھے۔انہوں نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے روزانہ کے اعدادوشمار کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہے ہیں۔تعلیمی ادارے بند کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال میں ہمیں زیادہ احتیاط کرنا ہو گی۔اگر احتیاط نہ کی گئی تو ہم اپنے آپ کو مشکل میں ڈال لیں گے۔ہسپتالوں میں وبا کے دوران میڈیکل سرگرمیاں بند نہیں کی جائیں گی۔وبا کے دوران بھی لوگ بیمار ہوتے رہتے ہیں، ہمیں ان کو بھی دیکھنا ہے۔